اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، نیشنل اسٹیٹ فورسز اتحاد کے سربراہ سید عمار حکیم نے بدر تنظیم کے سیکریٹری جنرل ہادی العامری سے ملاقات کی، جس میں عراق کی سیاسی صورتحال اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سید عمار حکیم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے علی الزیدی کی حکومت کی حمایت، کابینہ کی تشکیل مکمل کرنے، عوامی خدمات اور اصلاحات کے لیے حکومتی اقدامات کو آگے بڑھانے اور بدعنوانی کے خلاف مؤثر جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے کوآرڈینیشن فریم ورک کے اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھنے کو بھی اہم قرار دیا۔
آپ کا تبصرہ